اسرائیل کی رہائشی عمارت پر بمباری سے کمسن بچی شہید ہوگئی، شدت غم سے نڈھال باپ بچی کو گود میں اٹھائے روتا رہا جس کی ویڈیو نے ہر آنکھ نم کردی۔
کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر ہر تھوڑی دیر میں بم برسائے جا رہے ہیں اور زخمیوں کی بڑی تعداد غزہ کے اسپتالوں میں لائی جار ہی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 560 فلسطینی شہید اور 2900 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک اسرائیلی کی تعداد 800 سے زائد ہوچکی ہے۔
اسرائیلی فوج نے انسانیت کو شرما دیا ہے، رہائشی عمارت پر بمباری سے بچی جاں شہید ہوگئی،
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدت غم سے نڈھال باپ بچی کو گود میں اٹھائے روتا چلاتا رہا۔
Palestinians are suffering. Children are dying. Homes are being destroyed.
Silence is unacceptable during times like this. #GazaUnderAttack pic.twitter.com/c2V5mi8ZXH— (@yourfavmemes_) October 9, 2023
دوسرے واقعے میں اسرائیلی بمباری سے شیرخوار فلسطینی بچی کی شہادت پر باپ غم سے نڈھال ہے، انتہائی دکھی ہوکر بیٹی کو الوداع کہنے کے مناظر دے دل دہلا دیے۔
پھول سی معصوم شہید بچی کو بانہوں میں تھامے غمزدہ باپ کا الوداع کرنے کا دردناک منظر
اس عالم میں بھی کہہ رہا ہے کہ اسرائیلی قبضہ و ظلم کے خلاف ہمیں اللہ ہی کافی ہے، ہم سب مزاحمت پر قربان#طوفان_الأقصى #طوفان_القدس #GazaUnderAttack pic.twitter.com/wwlxAulpYs— Palestine Urdu | فلسطین اردو (@PalestineUrdu_) October 9, 2023
علاوہ ازیں غزہ میں موجود صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی، غزہ کے شہریوں کے لیے خوراک اور پانی بند کردیا گیا ہے۔
غیرملکی صحافی کا کہنا تھا کہ یواین اسکولوں میں ہزاروں فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو بجلی، پانی اور خوراک کے بغیر دیکھا ہے۔