شردھا کپور نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں، جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں جس میں انہوں نے غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
بعض مداحوں کی جانب سے ان کے لباس پر تنقید بھی کی جارہی ہے، جبکہ بہت سے مداح تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ اور معروف بھارتی اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور نے اپنی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں لکھا کہ ”Big head = Big Brain“۔
شردھا کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اسٹریٹ فوڈ کھانے سے لے کر صبح کی سیلفیز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جنہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کو بھی آن لائن بیٹنگ ایپ کیس میں تفتیش کیلیے طلب کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ای ڈی مہادیو نامی بیٹنگ ایپ کے ذریعے ہونے والی منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات میں مصروف ہے۔ اسکینڈل میں متعدد بالی وڈ اسٹارز ای ڈی کے ریڈار پر ہیں۔
تحقیقاتی ایجنسی نے تفتیش کیلیے رنبیر کپور، کپل شرما، ہما قریشی اور حنا خان کو طلب کر رکھا ہے جنہوں نے پیش ہونے کیلیے مزید دو ہفتوں کا وقت مانگا ہے۔
اب شردھا کپور کو بھی پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کب پیش ہوں گی؟
ان فنکاروں کو کیس میں ملزم نامزد نہیں کیا گیا۔ ان سے صرف اس بارے میں تفتیش کی جائے گی کہ وہ ایپ اور اس کے طریقہ ادائیگی کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔