پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ میں بچپن میں دل پھینک تھی۔
نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے کہا کہ بچپن میں اسکول میں کوئی نہ کوئی پسند آ جاتا تھا اور ہر کوئی میرا کرش ہوتا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ اسکول میں ہم جماعت لڑکے سے محبت ہوگئی تھی لیکن جب اسکول تبدیل کیا تو وہ محبت بھی ختم ہوگئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے اسکول میں نئی کہانی شروع ہوئی۔
شو میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے یہ بھی بتایا کہ میرا تعلق شوبز گھرانے سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کے تمام افراد گلوکاری کرتے رہے ہیں۔
ژالے سرحدی نامور اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتی ہیں۔
کچھ روز قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس پہن کر کرسی پر بیٹھی تھیں۔
ویڈیو میں وہ کہہ رہی تھیں کہ ’ایک ضرور اعلان سنیں۔ اگر آپ سی سی ٹی وی کیمرہ کی تلاش میں ہیں اور آپ کو نہیں مل رہا تو ہمارے رشتے دار لے جائیں۔‘ اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔