عبداللہ شفیق کے بعد محمد رضوان نے بھی سنچری بنا ڈالی

محمد رضوان

حیدرآباد: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری بنا ڈالی۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی ابتدائی دو وکٹیں 37 رنز پر گریں جب بابر اعظم 10 اور امام الحق 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد اوپنر عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے 150 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

عبداللہ شفیق کے بعد محمد رضوان نے بھی 97 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی، رضوان نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے لگائے۔

اس سے قبل عبداللہ شفیق نے بھی کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی تھی، اوپنر بیٹر نے 97 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔