ورلڈ کپ 2023 کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا ہفتہ 14 ستمبر کو شیڈول ہے بی سی سی آئی میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب منعقد کرے گا۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی حالیہ تاریخ میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ 2023 واحد عالمی کپ ہے جس کے لیے روایت کے مطابق کوئی رنگا رنگ تقریب نہیں رکھی گئی تھی۔
میگا ایونٹ کے افتتاح سے ایک روز قبل احمد آباد میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب شیڈول ضرور کی گئی تھی جس میں بھارت کے معروف اداکار اور گلوکاروں نے شرکت کرنا تھا کہ تاہم اچانک اس کو بغیر کوئی وجہ بتائے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
تاہم اب بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بی سی سی آئی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل جو ہفتہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ اس بڑے میچ سے قبل شائقین کرکٹ کا لہو گرمانے کے لیے ایک رنگا رنگ خصوصی تقریب منعقد کر دہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اپنی آواز کا سُر بکھیریں گے تو بگ بی شہنشاہ ہالی ووڈ امیتابھ بچن، جنوبی ہند کے سپر اسٹار رجنی کانت کے لیے علاوہ بھارت میں کرکٹ کے سب سے بڑے کھلاڑی مانے جانے والے سچن ٹنڈولکر بھی شرکت کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق امیتابھ بچن، رجنی کانت اور سچن ٹنڈولکر نے پاک بھارت میچ سے قبل تقریب میں شرکت کرکے اسے چار چاند لگانے کے لیے حامی بھر لی ہے جب کہ ارجیت سنگھ جنہوں نے اس سال آئی پی ایل کا افتتاحی نغمہ بھی گایا تھا وہ میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پرفارم کریں گے۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے مذکورہ شخصیات کونریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کا گولڈن ٹکٹ دیا تھا۔
شائقین کرکٹ کے پیش نظر رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں اپنے دونوں ابتدائی میچز نیدر لینڈ اور سری لنکا کے خلاف جیت چکا ہے جب کہ میزبان بھارت بھی اپنے پہلے میچ میں پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو دھول چٹا چکی ہے۔ آج بھارت اور افغانستان مدمقابل ہیں اگر بھارت یہ میچ جیت جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کے چار چار پوائنٹ ہو جائیں گے اور پھر میگا ایونٹ کا نتیجہ ان میں سے کسی ایک ٹیم کے اوپری نمبر پر جانے کا تعین کرے گا۔
ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف اب تک فتح نہیں مل سکی ہے تاہم چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں گرین شرٹس روایتی حریف کو دھول چٹا چکے ہیں۔ گزشتہ سال کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سیمی فائنل میں بھی پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں کی عبرت ناک شکست دی تھی۔