اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں میکال ذوالفقار ’شیری‘ کے ڈائیلاگ وائرل ہوگئے۔
ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں میکال ذوالفقار (شیری)، درفشاں سلیم (علیزے)، علی سفینا، کرن ملک، جاوید شیخ، علی طاہر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
جیسے آپ کی مرضی کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔
ڈرامے کی کہانی علیزے اور شیری کے گرد گھومتی ہے، علیزے کی شادی شیری سے والدین کی رضامندی سے ہوتی ہے لیکن شیری اہلیہ کو بے جا تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ان پر شک بھی کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنی بیوی کو نیچا دکھانے کی کوئی کوشش ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
علیزے کی کوئی طرف کرے تو وہ بھی شیری کو پسند نہیں آتی، وہ اپنی بہن کے ساتھ مل کر بھی اہلیہ پر تنقید کرتے ہیں۔
تاہم جیسے آپ کی مرضی میں شیری کے چند ڈائیلاگ وائرل ہورہے ہیں جو انہوں نے شادی سے پہلے اور شادی کے بعد علیزے سے بولے تھے۔
1۔ ’اگر کسی چیز کو پسند کرو تو اسے قید کرلو تاکہ وہ کہیں جانہ سکے۔‘
2۔ ’تمہاری بہن کو اتنا اچھا کمپنین مل گیا تم حسد تو کرتی ہوگی۔‘
3۔ ’آج سے تم وہ کہو گی جو میں کہوں گا۔‘
4۔ ’یہ پہن رہی ہو، نہیں آج سے تم میری پسند کا پہنو گی‘
5۔ ’تم مجھے اس کے بارے میں سب کچھ بتاؤ گی۔
واضح رہے کہ ’جیسے آپ کی مرضی‘ کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر منگل اور بدھ کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔