ٹرینوں کا وقت تبدیل کر دیا گیا

پاکستان ریلوے نے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے جو 15 اکتوبر 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔

نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق پاکستان ایکسپریس (45up) کو خیر پور ریلوے اسٹیشن پر نیا اسٹاپ دیا گیا۔ کئی ٹرینوں کےعارضی اسٹاپ کو مستقل کیا گیا ہے جن میں علامہ اقبال ایکسپریس (9Up/10Dn) کا لودھراں ریلوے اسٹیشن اور قراقرم ایکسپریس کا ٹوبہ ٹیک سنگھ ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ مستقل کر دیا گیا ہے۔

کچھ ٹرینوں کے سٹاپ دورانیہ کو بڑھا دیا گیا ہے جن میں گرین لائن (5Up/6Dn)، پاک بزنس ایکسپریس (33Up/34Dn) کا روہڑی ریلوے اسٹیشن، موسیٰ پاک ایکسپریس (115Up/116Dn) کا خانیوال،تھل ایکسپریس (129Up/130Dn) کا کندیاں ریلوے اسٹیشن پر دئیے گئے اسٹاپ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح جن ٹرینوں کی روانگی کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ان میں تیز گام(7Up)، علامہ اقبال ایکسپریس (9Up/10Dn) کراچی ایکسپریس(15Up/16Dn)، ملت ایکسپریس(17Up)، پاکستان ایکسپریس (45Up)، رحمان باباایکسپریس (47Up)، راوی ایکسپریس(121Up)، تھل ایکسپریس (129Up)، کوہاٹ ایکسپریس (133Up)، چناب ایکسپریس (135Up)، مہران ایکسپریس(150Dn)، نارووال پسنجر(211Up/212 Dn)، شاہین پسنجر (225Up/226Dn)، راولپنڈی پسنجر(268Dn) اور میانوالی ایکسپریس (148Dn) شامل ہیں۔