عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی

سونے کی قیمت

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ کے برعکس اکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریبا سات ہزار آٹھ سو روپے تک کی کمی دیکھی گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چوبیس قراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ ستانوے ہزاردوسو روپے جبکہ چوبیس قراط دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ انسٹھ ہزارستر روپے ہے۔

بائیس قراط دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ چوون ہزارنو سو اٹہتر روپے پر آ گئی۔

دوسری جانب فلسطین اور اسرائیل میں گشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

سونے کی قیمت میں کل سے اب تک آٹھ ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے، فی اونس سونے کی قیمت اٹھارہ سو اسی ڈالر پرپہنچ گئی ہے۔