قطری افواج کے ساتھ وسیع تر دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

قطری افواج کے ساتھ وسیع تر دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطری مسلح افواج کے سربراہ چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) سالم حماد عقیل النبیط نے ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری افواج کے سربراہ نے خطے میں قیام امن میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر تعلقات کیلیے کوشاں ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، قطری افواج کے ساتھ وسیع تر دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے خواہاں ہیں۔