قومی ٹیم کے سابق بیٹر اظہر علی کا کہنا ہے کہ ہمارا مسئلہ ہے کہ پلیئنگ الیون صحیح نہیں کھلاتے۔
اے آ ر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل قومی ٹیم نے اب تک اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہوگا، ہر میچ تگڑا کھیلنا ہوگا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جس کو کرکٹ بورڈ میں کرسی مل جائے وہ ہوا میں اُڑنا شروع کردیتا ہے۔
اظہر علی نے کہا کہ سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو موقع دینا خوش آئند ہے، ہمارا مسئلہ ہے کہ پلیئنگ الیون صحیح نہیں کھلاتے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کو شکست دے کر ابتدائی دونوں میچز جیت لیے ہیں اور 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
قومی ٹیم کے اوپننگ جوڑی مسلسل ناکام ہونے کے بعد عبداللہ شفیق کو موقع دیا گیا جنہوں نے اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے شاندار سنچری جڑ دی۔
تاہم دوسرے اینڈ پر اوپنر کا مسئلہ اب بھی برقرار ہے کیونکہ فخر زمان کے ساتھ ساتھ امام الحق بھی رنز نہیں کرپارہے ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا بھارت کے خلاف امام کھیلیں گے یا پھر فخر زمان کو موقع دیا جائے گا۔