لاہور : پاک بھارت ٹاکرے کیلئے سیاسی رہنماؤں نے بھی قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انشااللہ ٹیم بھارت میں پاکستان کا پرچم بلند کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کیلئے سیاسی رہنما بھی پرجوش ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا، پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی گزشتہ میچزمیں پرفارمنس بہترین رہی،کھلاڑیوں کامورال بلندہے، انشااللہ پاکستان بھارت کے خلاف اہم مقابلہ جیتے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے بھی کہا کہ کھیل کے میدان میں جیت کرکردگی کی ہوتی ہے، امید ہےہمارے شیرٹیم انڈیا کوچاروں شانے چت کردے گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں پاکستان ٹیم کےساتھ ہیں، امید ہے پاکستان کے بلے بازسنچریاں کریں گے اور ہمارے بولر بھارت کی وکٹیں اڑائیں گے ، پاکستان میچ جیتےگا اور ہماری ٹیم بھارت میں پاکستان کاپرچم بلندکرےگی۔
پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا کھیل کوکھیل ہی رہنا چاہیے جنگ نہیں بنانا چاہیے۔
یاد رہے دنیا کے سب سےبڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اوربھارت کا ٹاکرا ہوگا، پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں گیارہ سال بعد بھارتی سر زمین پرمدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔
بھارت کےخلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے ، ایک بجے ٹاس ہوگا اور ڈیڑھ بجے میچ شروع ہوگا۔