شائقین کرکٹ میچ سے قبل اسٹیڈم میں ہونے منعقد والی تقریب کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

بھارت کی میزبانی میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل منعقد ہونے والی تقریب کسی بھی چینل پر نشر نہیں کی جائے گی۔

پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق 1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جس سے قبل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب کا آغاز ہوگیا۔

اس تقریب میں سپر اسٹار امیتابھ بچن، رجنی کانت سمیت بالی ووڈکی کئی معروف شخصیات بھی اسٹیڈیم میں موجود ہے جبکہ گلوکارہ سونیدھی چوہان،  اریجیت سنگھ، شنکر مہادیون اور  سکھ وندرسنگھ آواز کا جادو جگائیں گے۔

تاہم اسٹار اسپورٹس کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس رنگا رنگ تقریب سے گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین ہی محظوظ ہوسکیں گے اور یہ ٹی وی چینلز پر نہیں دکھائی جائے گی۔