پاکستانی کپتان بابر اعظم کو بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اپنی انڈین جرسیاں تحفے میں دیں جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنی تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دی۔
میچ کے بعد گراؤنڈ میں ویرات کوہلی کی جانب سے بابر اعظم کو اپنی دو جرسیاں تحفے میں دی گئیں جس کی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شیئر کی تو وہ سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی۔
Wasim Akram says Babar Azam shouldn’t have asked for Virat Kohli’s shirt after Pakistan’s big defeat against India tonight. It wasn’t the right time to do that! Do you agree? #CWC23 #INDvsPAK pic.twitter.com/csFm2TmToV
— Farid Khan (@_FaridKhan) October 14, 2023
اے اسپورٹس کے پروگرام ’ دی پویلین‘ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ’جب میں نے تصویر دیکھی تو میں افسردہ ہوگیا، کیونکہ آج یہ دن نہیں تھا جب آپ (بابر) کوہلی کی جرسیاں لیتے‘۔
Pakistani Skipper Babar Azam asked
for a signed Jersey of Virat Kohli. Truly Fanboy moment for Babar Azam..#INDvPAK #ODIWorldCup2023 #ICCWorldCup2023 #INDvsPAKpic.twitter.com/oUEmsWSvZw— RVCJ Media (@RVCJ_FB) October 14, 2023
انہوں نے مزید مسکراتے ہوئے کہا کہ ’اگر کرنا ہی ہے "چاچا کے پتر”نے کہہ دیا ہے کہ کوہلی کی ٹی شرٹ چاہیے تو میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں دی جا سکتی تھی‘۔