میر حمزہ نے تباہی مچادی، 10 وکٹیں لے اڑے

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر میر حمزہ نے قائداعظم ٹرافی میں راولپنڈی کے خلاف میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی وائٹس نے ہوم سائیڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 61 رنز کے عوض 4 اور دوسری اننگز میں صرف 37 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔

راولپنڈی نے پہلی اننگز میں 243 اور دوسری اننگز میں 141 رنز اسکور کیے۔ کراچی وائٹس پہلی اننگز میں 228 رنز پر ڈھیر ہوئی اور دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 157 رنز بناکر کامیابی سمیٹی۔

مڈل آرڈر بلے باز اسدشفیق نے 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔