ورلڈ کپ کا دوسرا اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

ورلڈ کپ 15ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے ہرا کر اپ سیٹ کردیا۔

دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی جانب سے دیے گئے 246 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 42.5 اوورز میں207 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ڈیوڈ ملر کے 43 اور ہینرک کلاسن کے 28 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر وکٹ پر ٹھہر نہ سکا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

کپتان ٹیمبا باووما16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کوئنٹن ڈی کاک 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وین ڈر ڈوسن 4 اور ایڈن مارکرم ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

نیدرلینڈز کی جانب سے وین ڈر مروے نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لوگن وین بیک، پال وین میکرین، بیس دی لیڈ نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل نیدرلینڈز نے مقررہ 43 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 246 رنز کا ہدف دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 78 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، آریان دت نے 9 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

وین ڈر ڈوسن 29 رنز بنا کر نگیدی کا نشانہ بنے، وکرم جیت سنگھ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کولن ایکرمین 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

جنوبی افریقہ کی جانب سے میکرون جیسمین، کیگیسو ربادا، لنگی نگیدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پروٹیز کپتان ٹیمبا بامووا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے میگا ایونٹ میں اب تک تین میچ کھیل رکھے ہیں اور تمام میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جب کہ نیدر لینڈ نے دو میچ کھیلے اور دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں جنوبی افریقہ ناقابل شکست ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 7 میچوں میں مدمقابل آئی، 6 پروٹیز نے جیتے جب  کہ ایک کا نتیجہ نہ آ سکا۔ ورلڈ کپ میں بھی دونوں ٹیموں کا تین بار آمنا سامنا ہوا اور ہر بار جنوبی افریقہ نے کامیابی سمیٹی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

تاہم ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ نے جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے ہی باہر کر دیا تھا اس لیے آج بھی ڈچ ٹیم کی جانب سے جیت کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائے جانے کا امکان ہے۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

جنوبی افریقہ:

ٹیمبا بوواما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک، وینڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہنرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جنسن، کگاسو ربادا، کیشو مہاراج، لنگی نگیدی، گیرالڈ کوٹزی۔

نیدر لینڈ:

اسکاٹ ایڈورڈ (کپتان)، وکرم جیت سنگھ، میکس اوڈوڈ، کولن ایکرمن، بیس دی لیڈے، تیجا نیدا منورو، سائبرنڈ اینگل، ریلوف وینڈر، لوگان وین بیک، آریان دت اور پال وین میکرین۔