میرا آئی فون ڈھونڈ کر لانے والے کو انعام دوں گی، اروشی روٹیلا کا اعلان

اروشی روٹیلا افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئیں

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران گم ہو جانے والے اپنے آئی فون کیلیے تاحال پریشان ہیں۔

اروشی روٹیلا 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم پہنچی تھیں جہاں وہ اپنا سونے سے بنا فون کھو بیٹھیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لوگوں سے فون ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کی تھی۔

تاہم اب اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام اسٹوری پر گمشدہ فون کی لوکیشن شیئر کرتے پوئے بتایا کہ یہ آخری مرتبہ احمد آباد کے ایک شاپنگ مال میں موجود تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی فون ڈھونڈنے میں مدد کرے گا اس کو انعام دوں گی۔

میرا آئی فون ڈھونڈ کر لانے والے کو انعام دوں گی، اروشی روٹیلا کا اعلان

میچ کے دوران اروشی روٹیلا نے فون سے اپنی متعدد ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ میچ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

بعدازاں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا ہے۔ انہوں نے درخواست کی تھی کہ اگر کسی کو یہ فون نظر آ جائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔

اروشی روٹیلا ’سنگھ ساب دی گریٹ‘، ’صنم ری‘، ’ہیٹ اسٹوری 4‘ جیسی فلموں میں اداکاری کیلیے جانی جاتی ہیں۔ اداکارہ آئندہ ’سکندا‘، ’دل ہے گرے‘ اور ’بلیک روز‘ جیسی فلموں میں نظر آئیں گی۔

انہیں آخری بار فلم ’انسپکٹر اویناش‘ میں دیکھا گیا جو جو 18 مئی کو JioCinema پر ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں رندیپ ہوڈا، امیت سیال، ابھیمنیو سنگھ، اور فریڈی دارو والا بھی شامل تھے۔