غزہ : ترکیہ ، مصر ، قطر ، یو اے ای سمیت دیگر مسلم ممالک نے اسرائیل کی غزہ میں اسپتال پر وحشیانہ دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں تازہ وحشیانہ دہشتگردی پر مسلم رہنما پھٹ پڑے، ترک صدررجب طیب اردوان نے اسرائیل فوج کی غزہ کےاسپتال پر وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال پرحملہ اسرائیل کے حملوں کی تازہ ترین مثال ہے،اسرائیل خودکوعالمی قوانین سےبالاترسمجھتا ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ پوری انسانیت سے غزہ میں بےمثال ظلم روکنے کیلئے ایکشن کا مطالبہ کرتاہوں۔
مصر کی وزارت خارجہ کے بیان میں اسپتال پربمباری عالمی قوانین کی خطرناک خلاف ورزی اورشہری اہداف پرجان کرحملہ انسانی حقوق پرحملہ قرار دیا۔
قطری وزارت خارجہ نے بھی اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کااسپتال پرحملہ صورتحال مزیدخراب کرے گا۔
قازقستان نے کہاہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کیخلاف طاقت کےغیرمتناسب استعمال سےبازرہے۔
خیال رہے غزہ میں العہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی، خوفناک بمباری میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز اور اسٹاف شامل ہیں۔
اسپتال میں سینکڑوں زخمی اوربیمارموجود تھے اور بڑی تعداد میں بے گھر شہریوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔