گھر میں موجود باتھ روم کو انسان اپنے لیے استعمال کرتا ہے زیادہ سے زیادہ بے ضرر پالتو جانوروں کو نہلاتا ہے لیکن ایک شخص نے زہریلے ناگ کو نہلا ڈالا۔
سوشل میڈیا پر آئے دنوں کچھ منفرد اور ایسی ناقابل یقین ویڈیو منظر عام پر آتی ہیں جس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر بھی یقین نہیں ہوتا ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھ کر ہی لوگوں کے مارے خوف کے رونگٹے کھڑے ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر یہ ویڈیو بھارت کے ایک آئی سی ایس افسر نے شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے غسل خانے میں ایک شخص انتہائی بے خوفی سے زہریلے ناگ (کنگ کوبرا) کو نہلانے میں مصروف ہے۔
مختصر ویڈیو میں ایک آدمی ناگ پر ڈونگے سے پانی ڈالتا دکھائی دیتا ہے اس دوران وہ زہریلے ناگ کا سر بھی پکڑتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرنے والے سوشانتا نندا نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ناگ کو نہلا رہا ہے، سانپوں میں ایک کھال اپنے تحفظ کیلئے ہوتی ہے جس سے وہ صاف رہتے ہیں، کھال خراب ہونے پر وہ اس کو جھاڑتے ہیں اور نئی کھال آجاتی ہے، کیا ضرورت ہے ناگ کو نہلانے کی؟
Bathing a king cobra
Snakes have skin to protect & keep them clean, which they shed periodically.
So what’s the need for playing with fire? pic.twitter.com/rcd6SNB4Od— Susanta Nanda (@susantananda3) October 17, 2023
اس خوفناک ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ کوئی ناگ کو نہلانے والے کی بہادری کی داد دے رہا ہے تو کوئی اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔