لاہور : علماء مشائخ ن لیگ ونگ کے صدر سید محمد عمران شاہ کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر پہنچنا عین کار ثواب ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے قائد نواز شریف کا استقبال کرنے والوں کے لئے جنت کے ٹکٹ کے بعد ثواب کی نوید سنادی۔
علماء مشائخ ن لیگ ونگ کے صدر سید محمد عمران شاہ کا کہنا ہے کہ جنت میں جانے کا توپتہ نہیں لیکن اکیس اکتوبرکو مینار پاکستان پر پہنچنا عین کار ثواب ہے۔
سید محمد عمران شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا استقبال کرنا ہمارا ملی، دینی اسلامی ،اخلاقی فریضہ ہے۔
گذشتہ روز چکن بریانی اور ون ٹو فائیو موٹرسائیکل کے بعد مینار پاکستان پر جلسے میں شرکت کے لیے ن لیگ کی ایک اور فخریہ پیشکش سامنے آئی تھی۔
کمالیہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں سابق ایم این اے چوہدری اسد الرحمان نے کہا نواز شریف کا استقبال کریں اور جنت میں جائیں ، نوازشریف کے استقبال کیلئے لاہور جانے والے سیدھے جنت میں جائیں گے۔