اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعہ کو دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہروں کی اپیل کر دی۔
حماس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے نکلیں عوام مظاہروں، ریلیوں میں فلسطینیوں کا زبردستی انخلا مسترد کر دیں۔
حماس نے اتوار کو غزہ کے بچوں کےلیے عالمی یکجہتی کا دن منانےکی بھی اپیل کی ہے۔
ترکی جنگ زدہ غزہ میں اسپتال پر مہلک حملے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ، فلسطین کے حامی ترک صدر رجب طیب اردگان نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والے المیے کو روکے۔
غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر کے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔
سراپاء احتجاج مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی نسل کشی کر رہا ہے، امریکہ کے مخلتف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں ، کیپیٹل ہل میں یہودیوں نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے کانگریس کی عمارت کے اندرونی حصےمیں دھرنا دیا تو کیپٹل پولیس نے دھرنا ختم کرانے کیلئےمظاہرین کوگرفتار کرلیا۔