ویرات کوہلی کے بولنگ ایکشن پر دلچسپ میمز کی بھرمار

ویرات کوہلی

ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں ویرات کوہلی نے تین گیندیں کروائی جس کے بعد ان کے بولنگ ایکشن پر دلچسپ میمز بن گئیں۔

پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لے 257 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

لٹن ڈاس 66، تنزید حسن نے 51 رنز اسکور کیے، محمود اللہ نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مشفیق الرحیم 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا، محمد سراج اور رویندرا جڈیجا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم میچ کے دوران ہاردک پانڈیا انجرڈ ہوئے اور صرف تین گیندیں ہی کرواسکے جس کے بعد ان کا اوور مکمل کرنے کے لیے ویرات کوہلی نے بولنگ کی۔

ویرات کوہلی کے بولنگ ایکشن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز بنائی جارہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’صرف تین گیندیں کروائی ہیں اور پورا سوشل میڈیا ہلا کر رکھ دیا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ویرات شردل ٹھاکر سے بہتر بولر ہیں۔‘

ایک اور صارف نے کوہلی کو رائٹ آرم کوئک بولر قرار دیا تو کسی نے اسٹارک اور ٹرینٹ بولٹ کا اکانومی ریٹ کو شیئر کیا۔