غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری وحشیانہ بمباری میں نیشنل سکیورٹی فورسز کے کمانڈر خاندان سمیت شہید ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق غزہ کے سرکاری پریس آفس نے بتایا کہ نیشنل سکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل جہاد محیسن اپنے کچھ رشتہ داروں کے ساتھ گھر پر ہونے والی بمباری میں شہید ہوئے۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ غزہ کے شیخ رضوان علاقے کی گئی بمباری میں ان کے کتنے رشتہ دار شہید ہوئے۔ نیشنل سکیورٹی فورسز غزہ میں ایک نیم فوجی فورم ہے۔
عاجل| ارتقاء اللواء جهـــاد محيسن، قائد قوات الأمن الوطني الفلسطيني في قطاع غزة، وعائلته بقصف منزله داخل حي الشيخ رضوان. pic.twitter.com/Lpstz3fWWv
— شبكة قدس الإخبارية (@qudsn) October 19, 2023
علاوہ ازیں حماس نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ حماس کی قانون ساز کونسل کی رکن جمیلہ الشانتی آج اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئیں۔ جمیلہ الشانتی حماس کے سیاسی عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔
چند روز قبل اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سینئر کمانڈر ایمن نوفل شہید ہوئے تھے۔ وہ حماس کے جنرل ملٹری کونسل کے رکن اور سینٹرل بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔ ایمن نوفل کو غزہ پٹی میں البریج کیمپ پر حملے میں شہید کیا گیا تھا۔
اب تک اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔