دنیا بھر میں امریکی شہریوں کو الرٹ جاری

امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں امریکی شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر کے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔

سراپاء احتجاج مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی نسل کشی کر رہا ہے، امریکہ کے مخلتف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں ، کیپیٹل ہل میں یہودیوں نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کانگریس کی عمارت کے اندرونی حصےمیں دھرنا دیا تو کیپٹل پولیس نے دھرنا ختم کرانے کیلئےمظاہرین کوگرفتار کرلیا۔

شکاگو اور نیویارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے باہر بھی ہزاروں افراد نہتے معصوم فلسطینیوں کے حق میں باہر نکل آئے۔

احتجاج کے پیش نظر امریکی محکمہ خارجہ کی دنیا بھر میں امریکی شہریوں کو احتیاط کرنےکی ہدایت کی ہے۔ امریکانےآخری مرتبہ2022میں ایمن الظواہری کی ہلاکت کےبعدبھی الرٹ جاری کیا تھا۔