بھارتی کرکٹ ٹیم کے زخمی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی انجری اور اگلے میچ میں کھیلنے سے متعلق اہم خبر آگئی۔
گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف میچ میں گیند روکتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کو انجری کے باعث بنگلورو منتقل کیا جارہا ہے جبکہ وہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے بھی باہر ہوگئے۔
ورلڈ کپ: ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کے خلاف انجری کا شکار
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹخنے کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لیے ہاردیک پانڈیا کو ایک ہفتہ درکار ہے، ان کی غیر موجودگی میں پلیئنگ الیون میں سوریا کمار یادیو یا ایشان کشن کو شامل کیا جائے گا جبکہ اس میچ میں شردل ٹھاکر کی جگہ محمد شامی کو کھلایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے۔