آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا حارث رؤف کو مارا گیا چھکا اسٹیڈیم کی چھت پر جا لگا۔
بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دیا۔
مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔
اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 163 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔
تاہم ڈیوڈ وارنر نے حارث رؤف کی گیند پر شاندار چھکا لگایا جو چنا سوامی اسٹیڈیم کی چھت پر لگ کر نیچے گرا، وارنر نے حارث کو 98 میٹر کا چھکا لگایا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وارنر نے بیٹھ کر فائن لیگ پر حارث کو شاندار چھکا رسید کیا۔