گوجرانوالہ : ن لیگی قائد نواز شریف کے استقبال کے لئے کارکنوں کو جنت بھیجنے کی بات کرنیوالے لیگی رہنما کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کارکنوں کو جنت بھیجنے کی بات کرنیوالے لیگی رہنما چوہدری اسد الرحمان کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع کرادی گئی، درخواست ایڈووکیٹ سرفراز علی کی طرف سے دائرکی گئی ہے۔
چوہدری اسدالرحمان کےخلاف تھانہ سول لائن میں درخواست جمع کرائی گئی ، جس میں کہا گیا کہ اسد نے نوازشریف کے استقبال پر بغیر حساب جنت میں جانے کی نوید سنائی، انھوں نے یہ کلمات مریم نواز اور شہباز شریف کی ایما پر بیان کیے۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسدالرحمان سمیت تمام ملزمان کیخلاف توہین مذہب کامقدمہ درج کیاجائے۔
یاد رہے کمالیہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما چوہدری اسد الرحمان نے کہا تھا کہ نواز شریف کا استقبال کریں، جنت میں جائیں۔