اسرائیلی فوج نے اپنے ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کی ویڈیو ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اس نے ٹینک شکن میزائل داغنے کے جواب میں گذشتہ رات حزب اللہ کے متعدد فوجی اہداف پر بمباری کی ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے اخبار نے اس سے قبل ہفتے کے روز اطلاع دی تھی کہ کل لبنان کی سرحد پر ایک فوجی مارا گیا تھا۔ اخبار نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ 22 سالہ فوجی ٹینک شکن میزائل حملے میں مارا گیا۔
כלי טיס של צה”ל תקפו בשעות האחרונות שורת מטרות צבאיות של ארגון הטרור חיזבאללה, בתגובה לירי טילי הנ”ט ולשיגורים לשטח ישראל אמש.
בין המטרות שנתקפו, שורת מתחמים צבאיים ששימשו את הארגון לצרכים מבצעיים ותשתיות טרור. בנוסף, כוח צה”ל תקף משגר נ”ט שמוקם במרחב הגבול וכוון לעבר ישראל>> pic.twitter.com/4ipMjlhAAC
— צבא ההגנה לישראל (@idfonline) October 21, 2023
اسرائیلی فوج نے "ایکس” پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کے مناظر شائع کیے
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے بتایا کہ جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں عسکری مقامات کا ایک سلسلہ بھی شامل ہے جو حزب اللہ آپریشنل مقاصد کے لیے استعمال کرتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے ایک اینٹی آرمر لانچر کو بھی نشانہ بنایا جو سرحدی علاقے میں نصب تھا اور اس کا رخ اسرائیلی علاقے کی طرف تھا۔
کل جمعہ کو لبنان میں العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی تھی کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں شیبہ فارمز اور کفر شوبا فارمز میں اسرائیلی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، جب کہ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی توپ خانے کے ارد گرد کے علاقوں پر بمباری کی گئی۔ جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر کے دیہات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اسرائیل نے فاسفورس گولوں سے نشانہ بنایا تھا۔