نواز شریف کی 4 سال بعد اپنے گھر رائیونڈ واپسی، خاندان نے استقبال کیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور تین بار ملک کے وزیراعظم رہنے والے نواز شریف 4 سال بعد اپنے گھر رائے ونڈ پہنچے پورے خاندان نے ان کا استقبال کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور وزارت عظمیٰ کے منصب پر تین بار فائز رہنے والے نواز شریف جو 2019 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے چار سال بعد وطن واپس پہنچے گزشتہ روز انہوں نے مینار پاکستان لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کیا اور 9 نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا۔

نواز شریف چار سال بعد جب لاہور کے رائے ونڈ میں واقع اپنے گھر واپس پہنچے تو شریف خاندان کے تمام افراد نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔

نواز شریف کی ہمشیرہ نے گھر میں داخل ہونے پر بھائی کا استقبال کیا اس موقع پر خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

سابق وزیراعظم کی واپسی پر ان کے عزیز واقارب اور خاندان کے بچوں نے ان سے ملاقات کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔