امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’’جنگی قوانین کے مطابق کام کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں جوبائیڈن نے لکھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے پاس وہ ہے جو انہیں آج اور ہمیشہ اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے درکار ہے۔
Israel has the right to defend itself. We must make sure they have what they need to protect their people today and always.
At the same time, Prime Minister Netanyahu and I have discussed how Israel must operate by the laws of war. That means protecting civilians in combat as…
— President Biden (@POTUS) October 22, 2023
انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم نیتن یاہو اور میں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا ہے کہ اسرائیل کو جنگ کے قوانین کے مطابق کیسے کام کرنا چاہیے اس کا مطلب یہ ہے کہ لڑائی میں شہریوں کی ہر ممکن حفاظت کریں۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ ہم معصوم فلسطینیوں کی انسانیت کو نظر انداز نہیں کر سکتے جو صرف امن سے رہنا چاہتے ہیں اسی لیے میں نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کے لیے انسانی امداد کی پہلی کھیپ کے لیے ایک معاہدہ حاصل کیا۔
’اور ہم دو ریاستی حل سے دستبردار نہیں ہو سکتے‘
بائیڈن نے محصور غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔