ویڈیو: محمد نبی نے بابر اعظم کو وارننگ دے دی

چنئی: افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو منکڈ کرنے سے پہلے وارننگ دے دی۔

پاکستان نے ورلڈکپ کے اپنے اہم میچ میں افغانستان کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

کپتان بابر اعظم 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عبداللہ شفیق نے 60 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ پوگئے۔

افتخار احمد اور شاداب خان نے 40، 40 رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ سعودشکیل 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نوجوان افغان اسپنر نوراحمد نے3وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی اور عظمت اللہ عمر زئی نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تاہم دوران میچ محمد نبی کی گیند پر بابر اعظم نان اسٹرائیکر اینڈ پر کریز سے باہر نکلے تو محمد نبی نے انہیں منکڈ کرنے کی بجائے وارننگ دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد نبی کی وارننگ دینے کے بعد بابر کریز میں آگئے۔