کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ روز سے برقرار ہے۔
انٹر بینک میں آج دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 31 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق بینکوں نے درآمد کنندگان کو ایل سیز کھولنے کیلیے ڈالر 279 روپے 93 پیسے میں فروخت کیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 281 روپے 50 پیسے پر فروخت کیا گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں 32 پیسے اضافہ ہوا تھا۔ انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو کر 281 روپے پر فروخت ہوا تھا، بینکس نے درآمد کنندگان کو ڈالر 279.50 روپے میں فروخت کیا تھا۔