نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت صرف افغانی نہیں بلکہ پاکستان میں مقیم تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کر رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اخلہ کے اجلاس میں نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے صرف افغانی نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے حوالے سے بات کی لیکن اس کا غلط پیغام گیا۔ ہم نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں موجود افراد کو نکالنے کی بات کی لیکن ہمارے اس پیغام کو اس طرح آگے پہنچایا گیا جیسے ہم شاید صرف افغانیوں کو یہاں سے نکال رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بہاریوں کا معاملہ ہمارے علم میں نہیں ہے انہوں نے آغا رفیع اللہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کل وزارت داخلہ آ جائیں او پر بریفنگ دیتے ہیں اور کل آپ کو بتائیں گے حکومت کیا کر سکتی ہے اور قانون کیااجازت دیتا ہے؟
سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت ایران سے آنے والے بلوچوں کو بھی نکال رہی ہے کسی بھی ملک میں یہ نہیں ہوتا کہ کوئی غیر قانونی طور پر آ کر بیٹھ جائے تاہم اگر کسی کے پاس مہاجر کارڈ یا ویزا ہے تو وہ ہمارا مہمان ہے۔