معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے شکستوں کے بھنور میں پھنسی قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ سے کامیابی کی پیشگی مبارک باد دے دی۔
ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم 14 اکتوبر کو بھارت، 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور پھر 23 اکتوبر کو افغانستان سے شکست کے بعد ورلڈکپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے راستے دشوار کر چکی ہے۔
ایسے میں شائقین کرکٹ کی امیدیں اب جہاں پاکستان کے اگلے میچز میں فتح دیکھنے پر مرکوز ہیں وہیں گرین شرٹس دیگر ٹیموں کی ہار یا جیت پر بھی انحصار کر رہی ہے۔
پاکستان اب 27 اکتوبر کو اپنا اگلا میچ چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔
ایسے میں علی ظفر کی پیشگی مبارکباد نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا ہے، علی ظفر نے ایکس پر بیان میں لکھا کہ ’ پاکستان کو جمعہ کے روز جنوبی افریقا سے ہونے والے مقابلے میں فتح مبارک ہو‘۔
Congratulations Pakistan on your victory against South Africa on Friday. #MazaAya #CricketWorldCup #WorldCup2023 #PAKvSA
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 25, 2023
علی ظفر کے ٹوئٹ پر شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔