شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور حیدر نے اداکاری کم کرنے کی وجہ بتادی۔
اداکارہ ماہ نور حیدر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور نجی زندگی سمیت شوبز کیریئر کے حوالے سے کھل کا اظہار خیال کیا۔
ماہ نور حیدر نے کہا کہ ہم ڈرامے کی شوٹنگ کافی وقت لگا کر کرتے ہیں لیکن ڈرامے کا جو آن ایئر ٹائم ہوتا ہے وہ بڑی جلدی گزر جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آخری ڈرامہ میں نے بیٹیاں کیا تھا جس کی شوٹنگ مکمل ہونے میں 9 مہینے لگے تھے لیکن وہ ڈھائی ماہ میں ٹی وی پر مکمل ہوگیا تھا۔
میزبان نے سوال کیا کہ بہت سے اداکار ہیں جن کے بہت زیادہ ڈرامے نظر آرہے ہوتے ہیں؟
اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ایک وقت میں ایک ہی پراجیکٹ کرتی ہوں جس کی وجہ یہ ہے کہ میرے دوسرے کام متاثر ہوجاتے ہیں۔
ماہ نور حیدر نے بتایا کہ میں ڈیزائننگ کرتی ہوں، جیولری بناتی ہوں، انٹیریئر ڈیزائننگ بھی کرتی ہوں۔