عالیہ علی نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

عالیہ علی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ علی نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عالیہ علی نے نئی تصاویر شیئر کی جس میں انہیں سیڑھیوں پر فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں عالیہ علی نے کپڑوں کے ساتھ میچنگ کا پرس بھی رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ کو اچھا لگتا ہے تو آپ اپنے تک پہنچنے کے لیے مثبت توانائی کا دروازہ کھول دیتے ہیں۔‘

عالیہ علی نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

عالیہ علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’اریبہ‘ کا کردار نبھایا اور وہ عمران اسلم (ثقلین) کی اہلیہ بنی تھیں۔

عالیہ علی اس کے علاوہ تقدیر، پیار دیوانگی ہے، نیلی زندہ ہے، بندھن، تیرے در پر، دہلیز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔