ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈالر بھی مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونا 2486 روپے اضافے سے ایک لاکھ 81 ہزار 198 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 1990 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں آج21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 9 پیسے ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 45 پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 88 پیسے تھا۔