کراچی: نجکاری کے معاملے پر قومی ایئرلائن کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے ملازمین کا حوصلہ بڑھانے کیلیے خط لکھ دیا۔
ملازمین کے نام لکھے گئے خط میں عامر حیات نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم کو نجکاری کیلیے تیار رہنا چاہیے، ادارہ اس جانب بڑھ رہا ہے اور غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔
خط کے مطابق ذمہ داری پر توجہ دیں تو کورونا کی طرح اس مشکل حالات سے نکل سکتے ہیں، جو حالات ہیں ضروری ہے کہ کفایت شعاری کا راستہ اختیار کریں، محدود وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کی اشد ضرورت ہے۔
سی ای او نے کہا کہ ٹیم ورک سے قومی ایئرلائن کی عالمی حیثیت کو دوبارہ بحال کر سکتے ہیں، معاملے میں ہر سطح کے ملازمین کی ذمہ داری اور لگن درکار ہے۔
خط میں لکھا گیا کہ امید ہے باہمی کاوشوں سے عالمی فضائی آپریشن کے اہداف کو سر کر لیں گے، محنت سے ہی پی آئی اے کی ساکھ کو بحال کر سکتے ہیں۔
سخت مالی بحران میں گری پی ٹی آئی ایندھن کیلیے پی ایس او کو رقم ادائیگی نہیں کر پا رہی جس کے باعث پچھلے دو ہفتوں میں اس کی 349 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوئیں۔