آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا اہم میچ آج جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا گرین شرٹس میدان میں دو تبدیلیوں کے ساتھ اترے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت میں جاری کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان مسلسل تین میچز ہارنے کے بعد میگا ایونٹ میں واپسی کا مشن لیے ’’کرو یا مرو‘‘ کے مصداق آج سے مقابلے شروع کر رہا ہے۔
قومی ٹیم میگا ایونٹ کی مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ سے چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں ٹکرائے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جائیں گی۔ فاسٹ بولر حسن علی جو بخار میں مبتلا ہونے کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں ان کی جگہ وسیم جونیئر فائنل الیون کا حصہ ہوں گے جب کہ دو میچز میں کارکردگی نہ دکھانے پر لیگ اسپنر کو ڈراپ کرکے محمد نواز کی پھر واپسی ہوگی۔
ویڈیو: ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری بنانے سے پہلے میکسویل نے کیا کھایا؟
میچ کے لیے پاکستان کی حتمی الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔
بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد نواز، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور وسیم جونیئر۔