پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےسربراہ ذکااشرف کی لاہور میں سرفراز احمد اور شاہنواز داہانی سے ملاقات ہوئی ہے۔
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئےکراچی وائٹس کو قائداعظم ٹرافی کا چیمپئن بننے پر مبارکباد دی۔
ذکا اشرف نے عمدہ کارکردگی پر شاہنواز داہانی کو بھی شاباش دی۔
ذکا اشرف نے پی سی بی کے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ڈومیسٹک کرکٹ کی حمایت کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
PCB Chairman Management Committee, Mr Zaka Ashraf met with Sarfaraz Ahmed and Shahnawaz Dahani, extending his congratulations to Karachi Whites on winning the Quaid-e-Azam Trophy 2023-24. pic.twitter.com/Pb4M5nQZwW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2023
کراچی ریجن وائٹس نے سرفراز احمد کی قیادت میں قائداعظم ٹرافی 24-2023 جیتی ہے۔ کراچی ریجن وائٹس نے فیصل آباد ریجن کو 790 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن فیصل آباد کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔