ساہیوال میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، خواتین اینٹیں اٹھا کر آگئیں

ساہیوال

ساہیوال میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کے دوران خواتین اینٹیں اٹھا کر آگئیں۔

اے آر وائی نیوز ساہیوال کے علاقے اوڈھ کالونی میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی جانے والی تو خواتین نے اینٹیں اٹھا کر پتھراؤ شروع کردیا۔

خواتین کی جانب سے کیے گئے حملے میں واپڈا کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مشتعل افراد نے موقع پر پہنچنے والی پولیس پر بھی پتھراؤ اور ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار اور 2 واپڈا اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

واپڈا ٹیم کے ساتھ آئے پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کرکے مشتعل افراد کو منتشر کیا۔

واضح رہے کہ واپڈا کی جانب سے پنجاب بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی جاری ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے۔