بچ جانے والے فسلطینیوں کی زندگیوں کو نیا خطرہ لاحق

اسرائیل کی بربریت اور وحشیانہ کارروائیوں سے جان بچانے والے فلسطینیوں کی جان کو نیا خطرہ لاحق ہو گیا۔

بےآسرا مظلوم فلسطینیوں کے لیے نئی مشکل آن پڑی۔ اسرائیلی دہشت گردی سے بچنے والے فلسطینیوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں۔

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کو بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے اسکول لاکھوں بےگھر فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہیں بن چکی ہیں۔

یواین آر ڈبلیواے کے مطابق غزہ میں 14لاکھ فلسطینی بےگھر ہو چکے ہیں جب کہ 6 لاکھ 13ہزار فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کی 150 تنصیبات میں پناہ لے رکھی ہے۔

پناہ گزین کیمپوں میں صحت سہولتوں کے فقدان ہے اور ناکہ بندی کی وجہ سے بےگھرفلسطینی بیماریوں سے پریشان ہیں۔

محصور فلسطینی امداد نہ ملنے کی وجہ سے خوراک کی کمی کا شکار ہیں اور اسرائیل متاثرین کی بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔