سابق کرکٹرز کامران اکمل اور باسط علی نے محمد نواز کو اوور دیے جانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے کپتان کی بڑی غلطی قرار دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ آخری اوورز میں اسامہ میر سے بالنگ کرانی چاہیے تھی کپتان کی سمجھ نہیں آئی کہ آخر میں نواز کو کیوں اوور دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کا کوئی گیم پلان نظرنہیں آرہا تھا کھلاڑیوں میں ٹورنامنٹ کےدوران سنجیدگی نظرنہیں آرہی، مکی آرتھر خود کو ڈائریکٹر کہتے ہیں لیکن پوری کرکٹ سنبھال رہےہیں ٹیم مینجمنٹ کا کام تھا کہ فیلڈ میں موجود ٹیم کی رہنمائی کرے، میچ ہمارےہاتھ میں،غلطیوں کی وجہ سے ہارگئے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ بابراعظم نےآخر میں نواز سے اوور کراکر بڑی غلطی کی ہمارے فاسٹ بالرز میچ میں باؤنسرز بھی نہیں کرپائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم بڑے بیٹس مین ہیں بڑےکپتان نہیں ہیں گوروں کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے طرح بٹھا دیا گیاہے مینجمنٹ نے کھیل کےدوران کپتان کی رہنمائی نہیں کی۔