کراچی : اسپتالوں میں موسم کی تبدیلی کے باعث انفلوائنزا وائرس میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، نزلہ بخار اور کھانسی سے متاثرہ افراد اسپتالوں میں رپورٹ ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موسمی تبدیلی کے باعث شہر میں انفلوائنزا وائرس کے یومیہ سینکڑوں مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خسرہ اور چکن پوکس کے کیسز بھی تیزی پھیل رہے ہیں۔
انفلوایزا وایرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نزلہ، بخار اور کھانسی سے متاثرہ افراد اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔
مایرین صحت کا کہنا پے کہ ہر عمر کے افراد اس سے متاثر ہورہے ہیں والدین بچوں کی ویکسنشن پر خصوصی توجہ دیں جبکہ متاثرہ مریض کو گھر کے دیگر افراد سے الگ رکھنے کو ترجیح دی جائے۔
ماہرین صحت کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں انفلواینز کی ویکیسن دستیاب نہیں ہے جبکہ فلو زکالہ اور بخار کے حوالے بروقت علاج اور احتیاطی تدابیر عمل کر کے صورت حال کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔