بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گھمبیر نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو ایک پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی اور ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے متعلق گفتگو کی ہے، انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے اب تک کوئی قابل ذکر اننگز نہیں کھیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریکارڈز اور رینکنگ کو اوورریٹ کیا گیا ہے، اصل نمبر 1 وہی ہے جو میچ جیتتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے قومی ٹیم کی فٹنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے اور دیگر نو ٹیموں کے درمیان ’’بہت بڑا فرق‘‘ ہے۔
نواز کے بجائے کس کو اوور دینا تھا؟ سابق کرکٹرز بابر پر برس پڑے
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کو پہلی چیز جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے وہ ان کی فٹنس ہے، فیلڈنگ میں پاکستان اور دیگر نو ٹیموں کے درمیان بہت فرق ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 6 میچوں میں 79.00 کے اسٹرائیک ریٹ سے 207 رنز بنائے ہیں، انہوں نے تین نصف سنچریاں اسکور کیں ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔