آئی سی سی نے قومی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

چنئی میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران پاکستان ٹیم نے چار اوورز کم کروائے جس پر آئی سی سی نے قومی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

فیلڈ امپائر ایلکس وارف ، پال ریفل، تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فورتھ امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے آئی سی سی سے جرمانے کی سفارش کی تھی۔

کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی کی جانب سے لگائے گئے جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کے 6 میچز میں سے صرف دو کامیابی حاصل کرسکی اور چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 31 اکتوبر بروز منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف کولکتہ میں کھیلے گی۔