ورلڈ کپ کے بعد بھارت سے ٹی 20 سیریز کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا

ملیبرن: ورلڈ کپ کے بعد بھارت سے ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر میھیو ویڈ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، آسٹریلیا کی ٹیم بھارت میں ورلڈ کپ کے بعد پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

ٹی 20 میچز کی سیریز نومبر اور دسمبر میں کھیلی جائے گی۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت میتھیو ویڈ کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

ایشٹن اگر انجری کے باعث اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے جبکہ مچل مارش اور کیمرون گرین بھی ورلڈ کپ کے وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے وطن واپس جائیں گے۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں میتھیو ویڈ کپتان، جیسن بہرینڈورف، سین ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، اسپنسر جانسن، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹونس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔