پالتو کتے کی وفاداری کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔
اس سے قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ مالک کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا اور کتا ایمبولینس کے پیچھے بھاگتا ہوا اسپتال پہنچ گیا تھا۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پالتو کتے نے مالک کو حملہ آوروں سے بچالیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مالک پالتو کتے کے ساتھ چہل قدمی کررہا ہے اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد گزرتے ہیں اور اس شخص کو دیکھ کر واپس آتے ہیں۔
وہ اس شخص پر حملہ کرنے ہی والے ہوتے ہیں کہ کتا اچھل کر ان پر دھاوا بول دیتا ہے اور حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
That's why dogs are our best friends!pic.twitter.com/QThqPxcVXW
— Figen (@TheFigen_) October 27, 2023
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’مالک نے کتے کو حملہ آوروں کو کاٹنے کیوں نہیں دیا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’میرے پالتو کتے نے ایک اجنبی کو گھر میں داخل ہونے دیا تھا۔‘
تیسرے صارف نے لکھا کہ ’مالک کو کتے کو ٹریٹ (دعوت) دینی چاہیے۔‘