مشہورِ زمانہ امریکی سٹکام ‘ فرینڈز’ میں ‘چنینڈلر’ نامی کردار نبھانے والے 54 سالہ اداکار میتھیو پیری دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں میتھیو پیری کو واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے، تاہم ان کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ہالی وڈ اداکار میتھیو پیری کو ٹی وی سیریز ‘فرینڈز’ دیکھنے والے تمام افراد ہی پسند کرتے ہیں۔ نوے کی دہائی میں مقبول ہونے والے سٹ کام میں انہوں نے ‘چینڈلر بنگ ‘نامی نوجوان کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک ہی بلڈنگ میں رہتا ہے اور بلا تفریق ہر وقت کسی نہ کسی کا مذاق اڑاتا ہے۔
میتھیو ایک ناقابل یقین حد تک ہونہار اداکار اور وارنر برادرز ٹیلی ویژن گروپ کے خاندان کا انمٹ حصہ تھے، ان کی مزاحیہ ذہانت کا اثر پوری دنیا میں محسوس کیا گیا، جو کہ بہت سے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔