نئی دہلی: بھارت کی ریاست کیرالہ میں عیسائی کنونشن سینٹر میں جاری دعائیہ تقریب میں تین دھماکے کرنے والا ملزم منظر عام پر آگیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ضلع تریسور کے کنونشن سینٹر میں دھماکے کی ذمہ داری ایک شخص نے قبول کی ہے جس کی شناخت ڈومینک مارٹن کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ڈومینک مارٹن نے بتایا کہ اس نے کنونشن سینٹر میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔
کیرالہ کے اے ڈی جی پی اجیت کمار نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے پولیس کے سامنے سرینڈر کیا، اس کا نام ڈومینک مارٹن ہے اور ہم اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔
پولیس نے حتمی طور پر ڈومینک مارٹن کے دھماکوں میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی۔ شخص حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔
کیرالہ ڈگپ شیک درویش نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بارودی مواد ایک باکس میں رکھا گیا تھا۔ پہلا دھماکا 4 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے پیر کی صبح 10 بجے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں مذکورہ واقعے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔