فرانس نے اسرائیل سے مغربی کنارے میں فلسطینی آبادی کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانس نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملے روکے جائیں اسرائیلی آباد کاروں کےحملوں سےمتعددفلسطینی مارے گئے۔
اسرائیل کے حامی ملک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام فلسطینی آبادی کےتحفظ کیلئےفوری اقدامات کریں۔
امریکہ سمیت کینیڈا، جرمنی، فرانس اور اٹلی سمیت برطانیہ بھی اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگئے۔
امریکہ نے بڑی تعداد میں فوج بھجوانے کی تیاری شروع کر دی اور ائیر ڈیفنس سسٹم اور پیٹریات میزائل بھی بھجوا دیئے۔
فلسطین کی حمایت کرنے پر فرانسیسی حکومت نے اپنے ہی لیجنڈ فٹبالر کریم بینزیما کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔
کریم بینزیما نے ایکس پر لکھا تھا کہ ہماری دعائیں غزہ کے مقامی لوگوں کے لیے ہیں جو ایک بار پھر ناانصاف بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔
تاہم ان کے اس بیان کے بعد انٹرویو میں فرانسیسی وزیرداخلہ نے الزام لگایا کہ کریم بینزیما کا تعلق اخوان المسلمون سے ہے۔
ایک اور فرانسیسی سینیٹر نے فلسطین کی حمایت کرنے پر کریم بینزیما سے فرانسیسی شہریت اور بیلن ڈی اور ایوارڈ واپس لینےکا مطالبہ کردیا۔